ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروساؤتھ لوک سبھاحلقہ پر قبضہ برقرار رکھیں گے:یڈیورپا

بنگلوروساؤتھ لوک سبھاحلقہ پر قبضہ برقرار رکھیں گے:یڈیورپا

Thu, 28 Mar 2019 11:37:26    S.O. News Service

بنگلورو،28؍مارچ (ایس او نیوز؍ یواین آئی) کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یڈ یورپانے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی جس نے نئے چہرے تیجسوی سوریا کو بنگلورو جنوب کی نشست سے ٹکٹ دیا ہے ’ بی جے پی کے گڑھ میں اس نشست پر قبضہ برقرار رکھ پائیں گے ۔انہوں نے آج میڈیا سے کہا ’’سابق مرکزی وزیر اننت کمار کی بیوہ تیجسونی اننت کمار کو ٹکٹ سے محروم کرنے کے بعد نئے چہرے تیجسوی کو امیدوار بنانے سے پارٹی کو کوئی دھکا نہیں پہنچے گا۔‘‘ یہ کہتے ہوئے کہ دیگر مسائل کو پس پردہ چھوڑتے ہوئے پارٹی کے لیڈر تیجسوی سوریا کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ یہاں تک کہ اننت کمار کی بیوی نے بھی پارٹی کی مرکزی قیادت پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لئے کام کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ بنگلوروساؤتھ کی لوک سبھا نشست بی جے پی کی گڑھ مانی جاتی ہے جس کی نمائندگی مسلسل6مرتبہ اننت کمار نے کی۔بی جے پی کے مرکزی لیڈروں نے اس حلقہ سے پارٹی کا ٹکٹ نئے چہرہ کو دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔مرکزی لیڈروں نے اس نشست سے تیجسونی اننت کمار کوٹھہرانے کی ریاستی پارٹی لیڈروں کی سفارش کو نظرانداز کردیاتھا۔اسی دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر اومیش کٹی نے ریاستی بی جے پی کے صدر بی ایس ایڈی یورپا سے ملاقات کی اور ان سے اپیل کی کہ ان کے بھائی و سابق ایم پی رمیش کٹی کو چکوڈی لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا جائے ۔رمیش کٹی نے 2009کے انتخابات میں چکوڑی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم 2014کے انتخابات میں وہ اس نشست پر قبضہ برقرار نہ رکھ پائے ۔اس حلقہ سے کانگریس کے رکن پرکاش ہکیری نے کامیابی حاصل کی تھی۔ چکوڑی میں 23اپریل کو دوسرے مرحلہ کے انتخابات کی رائے دہی ہونے والی ہے ۔ پارٹی ٹکٹ سے محرومی کے شبہ میں بی جے پی کے موجودہ رکن لوک سبھا کرڈی سنگنا نے بھی ریاستی بی جے پی کے صدر بی ایس یڈ یورپا سے ملاقات کی اور ان سے اپیل کی کہ کوپل لوک سبھا نشست سے انہیں ٹکٹ سے محروم نہ کیا جائے ۔


Share: